گجرات : سوہنی کے شہر گجرات سے اٹھنے والی عنایت حسین بھٹی کی دلکش آواز آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔
عنایت حسین بھٹی لوک فنکار اور گلوکار کے ساتھ اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر، سکرپٹ رائٹر، سوشل ورکر، کالمنسٹ اور مذہبی سکالر بھی تھے۔
لاہور ریڈیو سے گلوکاری کا آغاز کرنے والے عنایت حسین بھٹی کی پہلی فلم ”پھیرے’ میں گیتوں نے راتوں رات انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔گلوکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
عنایت حسین بھٹی نے اردو، پنجابی، سندھی، سرائیکی اور بنگالی میں 2500 سے زائد گیت گائے۔ انیس سو ستانوے میں فالج کے حملے کے سبب عنایت حسین بھٹی کے مداح اس مسحور کن آواز سے محروم ہو گئے۔