لاہور : سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا کہ سانحہ منٰی میں پاکستانی شہدا کی تعداد 87 ہو گئی ہے جبکہ 54 ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا 7 پاکستانی حجاج مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 40 زخمی پاکستانی حجاج کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا سانحہ منٰی کے 32 شہدا کی مکہ کے المعصم قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔