counter easy hit

پنجاب میں سوائن فلو،خاتون سمیت 3افراد جاںبحق

 woman killed 3 people

woman killed 3 people

لاہور…….پنجاب بھرمیں سوائن فلوکا خطرہ ایک بار پھر منڈلانے لگا ہے،راولپنڈی کےہولی فیملی اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران سوائن فلوکے تین مریض انتقال کرگئے۔
سٹرکٹ ہیلتھ افسرڈاکٹر رفیق کے مطابق ان تین مریضوں میں چکوال کی رہائشی نسیم بیگم ،راولپنڈی کے رشید اور عمران شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پراب تک پنجاب بھر میں دس مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی ہے۔صوبائی حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سوائن فلو کےمریضوں کیلئے خصوصی بیڈ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔ای ڈی او آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہےاور عملے کو چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔