پاک بحریہ میں نئے جہاز کی کمیشننگ کی پروقار تقریب پی این ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ فاسٹ اٹیک (میزائل) کرافٹ کراچی شپ یارڈ میں چین کے اشتراک سے تعمیر کیا گیا ہے جو جدید ترین ہتھیاروں ہتھیاروں، سینسرز اور میزائل سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ میزائل کرافٹ کی اندرون ملک تیاری جہاز سازی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم سنگ میل ہے۔ ملکی دفاع کےلیے مؤثر، مضبوط اور خود کفیل بحریہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ بحری ماحول سی پیک کی کامیابی کےلیے بھی ناگزیر ہے۔
پی این ایس ہمت کی لمبائی 63 میٹر ہے جبکہ اس فاسٹ اٹیک کرافٹ میں نصب کیا گیا میزائل سسٹم مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔