وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےایم ایس جناح اسپتال کو معطل کر دیا۔انہوں نے ٹھنڈےفرش پرمریضہ کے جاں بحق ہونے پرشدید برہمی کااظہارکیااورکہاکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو مثال بنادیں گے۔
Incompetence is the worst lay the patient on the floor, Shahbaz
جناح اسپتال کےایم ایس کو معطل کرنے کا حکم وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اجلاس میں دیا۔وزیراعلیٰ کومریضہ کے ٹھنڈےفرش پر جاں بحق ہونےکے حوالےسے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔انہوں نےشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ ذمےدار ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فرش پرمریضہ کو لٹانا بدترین نااہلی اور فرائض سے غفلت ہے،غفلت کا مظاہرہ کرنےوالوں کو مثال بنادیا جائےگا۔انہوں نےکہاکہ باتوں سے کام نہیں چلے گا،ایک مریضہ علاج معالجہ کی مناسب سہولتیں نہ ملنے کے باعث دم توڑ جائے، وہ یہ قطعاً برداشت نہیں کریں گے۔