اسلام آباد;سپریم کورٹ نے پی پی 120 سے تحریک انصاف کے امیدوارچودھری رمضان کو نااہل قرار دے دیا اور دہری شہریت سے متعلق غلط بیان حلفی پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں بنچ نے پی پی 120 سے تحریک انصاف
کے امیدوار چودھری رمضان کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی ،سپریم کورٹ نے دہری شہریت رکھنے پر چودھری رمضان کونا اہل قراردیدیا۔پاکستان کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی عدالت نے کہا کہ چودھری رمضان نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا، جس روزکاغذات جمع کرائے اس روز تک برطانوی شہریت ختم نہیں ہوئی تھی، آپ لوگوں نے سپریم کورٹ میں بھی جھوٹ بولنا شروع کردیا،سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار کو چودھری رمضان کو نااہل قرار دیتے ہوئے غلط بیان حلفی پرتوہین عدالت کانوٹس جاری کردیا۔واضح رہے کہ چودھری سرور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری سرور کے بھائی ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔