ملک کے بیشترشہروں میں موسم تبدیل ہورہا ہے، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ،ادھر میدانی علاقوں میں صبح کو موسم کچھ ٹھنڈا پردن میں گرم رہتا ہے۔
ملک کے پہاڑی علاقوں میں آہستہ آہستہ موسم ہلکا سرد ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ ادھر سندھ کے مختلف شہروں میں صبح اور رات کے وقت موسم خنک ہوجاتا ہے لیکن دن میں گرمی کا راج برقرار رہتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔