ایک نئی تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں اضافہ ادھیڑ عمری میں یادداشت کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے
ایری زونا: (ویب ڈیسک) ایری زونا یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر ہر عمر میں اپنی یادداشت کو ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے جسمانی وزن کو بڑھنے نہ دیں۔ محققین کے مطابق موٹاپے کو دیکھ کر پیشنگوئی کی جا سکتی ہے کہ کسی شخص کی دماغی صلاحیت میں کتنی کمی آ چکی ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی تک موٹاپے اور دماغی تنزلی کے درمیان کوئی واضح تعلق سامنے نہیں آ سکا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہو گی تاکہ مستقبل میں لوگوں کو مختلف دماغی امراض سے بچایا جا سکے۔