ایک سال کے دوران ڈیزل کی درآمدات میں 27 ، فرنس آئل کی درآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
کراچی: معاشی ترقی میں اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات بھی بڑھ گئی ، ایک سال کے دوران ڈیزل کی درآمدات 27 فیصد جبکہ فرنس آئل کی امپورٹ میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ایک سال کے دوران پیٹرول کی درآمدات 10 فیصد اضافے سے 46 لاکھ 81 ہزار ٹن رہی جبکہ مالی سال 16-2015 میں 42 لاکھ 51 ہزار ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا تھا۔ مالی سال 17-2016 میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمدات 27 فیصد اضافے سے 38 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی جبکہ گذشتہ سال 30 لاکھ 64 ہزار ٹن ڈیزل درآمد ہوا تھا ۔ اسی طرح ایک سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا فرنس آئل 11 فیصد اضافے سے 59 لاکھ 48 ہزار ٹن درآمد ہوا۔ جبکہ مالی سال 16-2015 کے دوران 53 ہزار 76 ہزار ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا تھا ۔ معاشی تجزیہ کاروں کےمطابق معاشی ترقی کی شرح میں اضافے سے صنعتوں کا پہیہ چلنے لگا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔