لاہور: وزیر زکوٰة و عشر شوکت علی لالیکا سے پی پی 167 بہاولنگر کے علاقوں ٹالی والا اور مہار والی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ناصر جوئیہ ایڈوکیٹ ، ماسٹر قمر عبدالحکیم، کبیر طاہر، محمد طفیل بشیر، رائو باقر علی، محمد غفار، رائو امجد نمبر دار، رائو عامر نور ایڈوکیٹ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مذکورہ رہنمائوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی پی 167 بہاولنگر میں وزیر زکوٰة و عشر شوکت علی لالیکا کی قیادت میں تحریک انصاف کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔