کراچی: شہر قائد میں چند روز کے دوران 15 سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے۔
کراچی میں شہریوں کے گمشدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور چند روز میں 15 سے زائد شہری لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاپتہ شہریوں کو پولیس، سادہ لباس اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بازیاب کرایا جائے۔ لاپتہ شہریوں میں فیضان خان، انوار، معراج الدین، احسان، عرفان علی اور دیگر شامل ہیں۔ یہ شہری لیاقت آباد، عزیزآباد، شاہ فیصل، جوہرموڑ، کورنگی اور دیگر علاقوں سے لاپتہ ہوئے۔