روئی کی قیمتوں میں تیزی آگئی،فی من 125 روپے اضافے سے 6225 روپے پر پہنچ گئی۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اضافے کی وجہ بارشوں کے باعث پھٹی کی آمد میں کمی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے،جس سے فی من روئی 125 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار225 روپے ہوگئی ہے۔ احسان الحق کا کہنا ہے کہ روان سیزن کے آغاز پر تین ہفتے قبل فی میں روئی کی قیمت سات ہزار روپے تھی۔