اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپریل کے مہینے میں 3 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔