پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس 50 ہزار کی جانب پیش رفت جاری ہے، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار 830کی سطح پر پہنچ گیا ۔ 50 ہزار میں صرف 170 پوائنٹس باقی رہ گئے ۔
Increase the 465 hundred index point in the Pakistan Stock Exchange
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 465پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 830کی سطح تک پہنچ گیا۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹیل کی مصنوعات کولڈ رول پر اینٹی ڈپمپنگ ڈیوٹی لگائی ہے جس کی وجہ سے اسٹیل کے شیئرز میں تیزی ہے اور ساتھ ہی چینی کنسورشیم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 40 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری دیکھی جارہی ہے ۔