گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی صحرائے تھر کے دیہی علاقوں میں پیٹ کے امراض نے شدت اختیار کر لی ہے جبکہ دیہات میں اسپتال نہ ہونے سےعلاقہ مکین شدید پریشان ہیں ۔
تھرمیں غربت و افلاس کے مارے مکینوں کوشدید گرمی میں پیٹ کے امراض نےبے حال کر دیا ہے۔ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں یومیہ ستر سے زائد مریض پیٹ کے امراض کی وجہ سے لائے جارہے ہیں ۔ چھاچھرو اور اسلام کوٹ اور نگرپارکر،ڈاہلی سمیت متعدد دیہات میں پیٹ کے امراض کےباعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ اور جگہ کم پڑتی جا رہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت مریضوں کو علاج کی فراہمی میں زبانی دعووں کے بجائے عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔