موسم کےتیور بدلتے ہی ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دیگر شہروں میں 8 اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

Increase unannounced load shedding also in Punjab cities
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی نے پَر پھیلا دیئےہیں۔ لاہور میں گزشتہ روز یادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں بتدریج اضافےکی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب موسم ہی غضب ناک نہیں ہورہا بلکہ بجلی بھی بےاعتنائی برتنے لگی ہے، جو اچانک کئی کئی گھنٹوں کےلئےچلی جاتی ہے جبکہ اندرون شہر، ہربنس پورہ، صحافی کالونی، جوہرٹاؤن، اچھرہ اور سمن آبادکےعلاقے بھی زیادہ متاثرہیں۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ ابھی تو گرمی کا آغاز ہے، حکومت جو بلند بانگ دعوے کرتی رہتی ہے وہ نہ جانے کب پورے ہوں گے۔








