پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔
Increased confidence of success against West Indies, Wahab Riaz
چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وہاب ریاض نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہوم گراونڈز پر آسان حریف نہیں ، نوجوان کھلاڑی اعتماد پر پورا اترے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایس ایل میں بھی وہ اچھا کھیلے اور یقین تھا کہ انہیں جب بھی موقع ملے گا اپنی صلاحیتیں ثابت کریں گے ۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کا کمبی نیشن بھی اچھا ہے، عامر اور جنید خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فہیم اشرف ایک اچھا آل راؤنڈر ہے۔