قومی بچت نے چار مہینوں میں پہلی مرتبہ شرح منافع میں اضافہ کیا ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 18 بیسز پوائنٹس بڑھا کر6 اعشاریہ 54 فیصد کردی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 6 فیصد کردی گئی۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح7 اعشاریہ 44 فیصد سے بڑھاکر 54 اعشاریہ 7 فیصد کردی گئی، اسکے علاوہ پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹ پر منافع 9 اعشاریہ 63 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔