جولائی 2016 تا مئی 2017 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 22.40 فیصد اضافہ ہوا: اعدادوشمار پی بی ایس
کراچی: گزشتہ مالی سالی بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں اضافہ جبکہ سویابین کی درآمدات میں کمی ہوگئی ہے، پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016 تا مئی 2017 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 22.40 فیصد اضافہ ہوا اور 1.129 ملین پنکھے برآمد کیے گئے ، جس سے 27.712 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ دریں اثنا گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سویابین کی درآمدات 35.35 فیصد کم ہوگئی ہے۔ جولائی 2016 تا مئی 2017 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 22.40 فیصد اضافہ ہوا: اعدادوشمار پی بی ایس کراچی: (روزنامہ دنیا) گزشتہ مالی سالی بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں اضافہ جبکہ سویابین کی درآمدات میں کمی ہوگئی ہے، پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2016 تا مئی 2017 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 22.40 فیصد اضافہ ہوا اور 1.129 ملین پنکھے برآمد کیے گئے ، جس سے 27.712 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ دریں اثنا گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سویابین کی درآمدات 35.35 فیصد کم ہوگئی ہے۔