سی پیک منصوبوں کی وجہ سے سیمنٹ فیکٹریوں کی پیداواری صلاحیت بڑھ گئی، برآمدات میں کمی لیکن مقامی کھپت بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق اکتوبر میں سیمنٹ کی کھپت ستمبر کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے سے 35 لاکھ ٹن رہی جبکہ برآمدات ایک فیصد سے کم ہوکر 5 لاکھ ٹن رہی۔
ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں شعبے کی پیداواری صلاحیت کا استعمال 92 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے۔
ملک میں سڑکوں، پاورپلانٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے سب سیمنٹ کی کھپت اور پیداوار بڑھ رہی ہے۔