کراچی(ویب ڈیسک)ندیم عمر نے بتایا کہ پی ایس ایل تھری کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر ویوین رچرڈز ڈیڑھ گھنٹے تک روتے رہے.لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں ناکامی کے بعد ویوین رچرڈز ڈیڑھ گھنٹہ تک روتے رہے۔بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو کراچی میں نہیں کھیلنا تھا اس کے باوجود
انھوں نے شہر قائد کا دورہ کرتے ہوئے میرے گھر پر ڈنر میں شرکت کی، سیرسپاٹے کیے اور گالف کھیلنے کیلیے بھی گئے، ان کے کراچی آنے کا مقصد دنیا کو مثبت پیغام دینا تھا اور اس کا پاکستان کو بڑا فائدہ بھی ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان جاری ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے 2 وکٹ پر 59 رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنالیے، گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں۔امام الحق 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی، اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ٹرین بولٹ اور گرینڈ ہوم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لیںڈ کی ٹیم 153 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، کیوی کپتان کین ولیم سن کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، ولیم سن نے 63 رنز بنائے۔کھانے کے بعد کیوی بلے باز ولیم سن اور نکولس کے درمیان شراکت قائم ہوئی لیکن وہ زیادہ دیر تک نہ چل سکی، نکولس 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گرینڈ ہوم بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے۔بی جے واٹلنگ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیوی اسپنر سودھی 4 رنز بنا سکے، واگنر نے 12 اور پٹیل نے 6 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی، محمد عباس اور حارث سہیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت روال نے اننگزکا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی اسکور پر جیت راول 7 رنز بنا کر فاسٹ باؤلر محمد عباس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔