لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار نے نکشاف کیا ہے کہ انہیں داڑھی کی وجہ سے بیرون ممالک تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ غیر ضروری طور پر امیگریشن کا عملہ مجھے روک کر میری تلاشی لیتا ہے۔داڑھی رکھنے کے
حوالے سے سوال کرنے پر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے داڑھی رکھنے اور سنت نبوی صلی الله علیه وسلم پر فخر ہے،اور اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ داڑھی جنوبی افریقا کے بیٹسمین ہاشم آملہ کے کہنے پر رکھی انہوں نے مجھ سے داڑھی رکھنے کی در خواست کی تھی۔علیم ڈار کا کہناہے کہ داڑھی رکھنا شان کی بات ہے اس کے سبب میں پاکستان کا سفیر بن گیا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ممالک میں امیگریشن حکام میری تلاشی پرکچھ نہ ملنے پر شرمندہ بھی ہوتے ہوں گے