counter easy hit

لاہور : اپنی ہی دو بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں پولیس کے ہتھے چڑھنے والا جنسی درندہ گرفتاری کے وقت اپنی بیوی کو کیا کہتا رہا ؟ ناقابل یقین انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں اپنی دو کمسن بیٹیوں سے زیادتی کا مرتکب بد بخت گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کٹاربند میں اپنی 2 کمسن بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

گرفتاری کے بعد دونوں کمسن بیٹیوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ ماں ملزم کی ممکنہ رہائی کا سوچ کر خوفزدہ ہے۔ متاثرہ خاندان کے گھر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ماں ابھی تک اپنی بیٹیوں کے مستقبل اور معاشی حالات کے حوالے سے پریشان ہے۔ اگر ملزم کو رہا کر دیا گیا تو صورتحال خوفناک ہوگی۔ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہنجروال پولیس سٹیشن میں اس نے بیان ریکارڈ کرانے کے موقع پر تھوڑی دیر کیلئے ملزم سے ملاقات کی اور اس نے رہائی ملنے کے بعد سخت نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ”تم نے میڈیا کو ویڈیوز دینے کیلئے خفیہ کیمرے لگائے“ میں آپ کو معاف نہیں کروں گا۔ اس نے معافی کی التجا کی اور رہائی کے بعد اچھا سلوک کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ یہ بھی کہا کہ مجھے اچھا شہری بننے کے لئے آخری موقع دیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ٹیم نے بھی متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا۔ مفت تعلیم اور تحفظ دینے کی پیشکش کی۔ ٹیم نے بتایا کہ بچیوں کو خوف سے نکلنے میں وقت لگے گا۔ پولیس نے دونوں بچیوں کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرا لیا ہے۔

معاملہ حساس ہونے کے باعث ملزم اور متاثرہ خاندان کے افراد کا نام خفیہ رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر فوری طور پر پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور بچیوں کی تعلیم اور تحفظ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پنجاب ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری متاثرہ خاندان کے گھر گئے اور چیک بچیوں کی والدہ کے حوالے کیا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق حاصل پور کے نواحی گاﺅں موضع قطب پور کی ثمینہ بی بی اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ چک نمبر182مراد میں کپاس چننے کیلئے گئی وہاں پر ماں نے اپنی دو بچیوں کو عمر ڈیڑھ سال اور تین سالہ بچیوں اور خود بھی کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی۔ علاقہ کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور داخل کرلیا جہاں ماں بیٹیوں نے دم توڑ دیا۔ ثمینہ بی بی رہائشی موضع قطب پور قائم پور کے رہائشی بتائی جاتی ہے۔ فیصل آباد میں غازی آباد کے 34 سالہ ریاض نے گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ جھنگ میں پولیس کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ شخص اللہ دتہ نے پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔