نئی دہلی (ویب ڈیسک )پاکستان کی حدود میں گھُس کر اپنا طیارہ تباہ کروانے والے اور پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو تمام تر ناکامیوں کے باوجود بھارت میں ہیرو بنا کر پیش کیا گیا۔ بھارتی پائلٹ ابھینندن کی وطن واپسی پر سوشل میڈیا پر WelcomeHomeAbhinandan# کےٹرینڈ نے بھی زور پکڑا۔ اسی ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک بھارتی صارف نے کہا کہ آج میرے بھائی نے بیٹے کو جنم دیا۔اور ہم نے اُس کا نام ابھینندن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا حوصلہ ابھی بھی بلند ہے۔ آپ سب مجھے بتائیں کہ نام کیسا ہے۔اس پر بھارتی سیاستدان محبوبہ مفتی نے بھارتی شہری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نام تو اچھا ہے لیکن جہاں تک مجھے علم ہے خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں۔اور دوسری بات کہ آپ نے جس بچے کی تصویر شئیر کی ہے وہ نومولود بچے سے کچھ زیادہ ہی بڑا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی سیاستدان محبوبہ مفتی نے پاکستان دشمنی پربھارت کوآئینہ دکھایا تھا۔ انہوں نے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب پاکستان کوعالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے کا سوچتے ہیں تو میں کیا کر سکتی ہوں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا، روس، چیناورسعودی عرب کھڑے ہیں، کونسا ہم پاکستان کو آئسولیٹ کر رہے ہیں۔ٹی وی اینکر نے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم دنیا میں کٹورا لے کر بھیگ مانگتے پھر رہے ہیں، عمران خان سعودی ولی عہد کے ڈرائیور بنے۔ جس پر محبوبہ نے کہا کہ مودی جی نے پاس کھڑے ہوکر بھیک مانگی جبکہ عمران خان نے کٹورا پکڑ کرمانگ لی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک بھارت بہت طاقتور ہو،ہمیں اپنی عوام کواس طرح اشتعال نہیں دلانا چاہئیے ۔ہمارے پاس کھونے کوبہت کچھ ہے لیکن پاکستان کے پاس شاید کھونے کو کچھ نہیں ہے۔جس پر ٹی وی اینکر نے کہا کہ آپ پاکستان کی حمایت کررہی ہیں