پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں نجم سیٹھی کا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ ۔۔۔ ناقابل یقین نام سامنے آ گیا
پشاور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ پی ایس ایل ہی واپس لائے گی۔۔پشاور میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ پی ایس ایل ہی واپس لائے گی،
پی ایس ایل کی کامیابی میں پی سی بی کے ساتھ ساتھ فرنچائزز کا بھی ہاتھ ہے، یہی فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ میچوں کا انعقاد ہوگا، غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں لانے کے لیے سابق کرکٹرز کو آگے آنا ہوگا جو سفیر بن کر غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنے کے لیے راضی کریں۔مشتاق احمد نے کہا کہ احسان مانی کا کرکٹ کے حوالے سے کافی تجربہ ہے امید ہے کرکٹ میں بھی تبدیلی آئے گی۔وزیراعظم عمران خان ایک اسپورٹس مین ہے اور وہ ملک میں کھیلوں کے لیے جو پالیسی لارہے ہیں اس حوالے سے مثبت سوچ رکھیں اور حکومتی پالیسی کو سپورٹ کریں۔ پی ایس ایل میں کرپشن کی باتوں اور پی سی بی کے بجٹ کے آڈٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ احتساب اچھی بات ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ مشتاق احمد 2008ءمیں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ بطور باﺅلنگ کوچ منسلک ہوئے اور 6 سال تک اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔اسی دوران انگلینڈ کی ٹیم 2010 ءمیں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی،
جبکہ انہی کے دور میں انگلینڈ کو گریم سوان جیسا ورلڈ کلاس باﺅلر ملا تھا۔2014ءمیں انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا باﺅلنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا تھا، تاہم 2016ءمیں انہیں اس عہدے سے ہٹادیا گیا تھا لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں این سی اے میں ہیڈ کوچ مقر ر کردیا تھا،وہ انگلش کاﺅنٹی اور آئی پی ایل ٹیم کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ رواں برس مشتاق احمد قلیل عرصے کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور باﺅ لنگ کوچ منسلک رہے، تاہم اس دوران وہ این سی اے میں ہیڈ کوچ کی بھی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔مشتاق احمد نے 1990 ءسے 2003 ءتک قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور اپنے 13 سالہ کرکٹ کیریئر میں 52 ٹیسٹ اور 144 ایک روزہ میچز کھیلے۔لیگ سپنر مشتاق احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 185 اور ون ڈے میں 161 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، امید ہے کہ ان کے دور حکومت میں کھیل میں بہتری اورملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔گوجرانوالہ میں شعیب اختر کے ہمراہ لاہور قلندرز کی پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف اسے نکھارنے کی ضرورت ہے، پہلے دن کوئی وسیم اکرم، شعیب اختر اور عاقب جاوید نہیں بن سکتا۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان میں ہر حصے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔