نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کے ضلع ویسکھاپاٹنام میں پولیس نے اپنی دوست کو مبینہ طور پر حملہ ہونے پر قتل کرنے والے ایک 17 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی خبررساں ادارے انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے قتل میں مدد کرنے پر دیگر 2 کم عمر لڑکوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 16 سال تھی اور وہ انٹر میڈیٹ کی طالبہ تھیں، جن کے لاپتا ہونے کی رپورٹ ان کے والدین نے 7 نومبر کو کی تھی، والدین نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی گھر سے باہر گئی تھی لیکن واپس نہیں لوٹیں۔پولیس حکام کے مطابق تینوں لڑکے مقتولہ کے گھر کے قریب ہی ایک سڑک پر زندگی بسر کررہے تھے، جن میں ایک لڑکے کے ساتھ لڑکی کے تعلقات قائم ہوگئے جو گزشتہ ایک سال سے قائم تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل لڑکی نے انہیں بتایا کہ شاید وہ حاملہ ہوگئی ہے، جس پر ملزم نے لڑکی کو مانع حمل کے لیے کچھ ادویات لا کر دیں تاہم لڑکی نے انہیں استعمال کرنے سے انکار کردیا۔