لندن (ویب ڈیسک) 5 جولائی کے میچ میں اگر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان اسی وقت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کے پاس واحد آپشن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا مجموعہ ترتیب دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 ءمیں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، انگلینڈ کی اس کامیابی کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ انگلینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک چھوٹی سی امید پھر بھی باقی ہے۔ پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بڑے مارجن سے فتح قومی ٹیم کیلئے امکان پیدا کر سکتی ہے۔ تاہم اس کیلئے قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرنا ہوگی۔ بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو 316 رنز کے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی۔ یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے 400 رنز بنانے کے بعد بنگلہ دیش کو 84 رنز پر آوٹ کرنا ہوگا۔ تب ہی پاکستان کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہو پائے گا، اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ تاہم اگر بنگلہ دیش پاکستان کیخلاف ٹاس جیت گیا اور اس نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر اسی وقت تمام ہو جائے گا۔ پہلے باولنگ کرنے کی صورت میں پاکستان کسی طرح سے بھی اپنا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر نہیں کر پائے گا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی مایوس ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ہار کے ساتھ ٹیم پاکستان کے کیمپ میں مایوسی چھا گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ کیلیے ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلیے کوشاں ہے۔ ٹیم مینجمنٹ ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ ختم کرنے کی خواہش مند ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم بارہویں آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا نواں اور آخری میچ جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر لندن میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ جولائی کو ہونے والے میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی اور پھر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کے نتیجہ پر انحصار کرنا ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم آٹھ میچز کھیل کر ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے کیونکہ بنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔