counter easy hit

تاجروں کی حکومتی پالیسیوں کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے ناقابل یقین خبر

Incredible news about the shutter strike strike against traders' government policies

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری میں دھڑے بندی بنا کر ہڑتال کو ناکام کرنا چاہتی ہے،ابھی تک کئی تاجر رہنما غائب ہیں جن کے بارے میں معلوم نہیں وہ کہاں ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی زبانیں بند کرنا چاہتی ہے،ہارس ٹریڈنگ کے ماسٹر مائنڈز نے تاجروں میں گروپ بندی بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں حکومتی ٹولہ انہی تاجروں کے مسائل کے نام پر سیاست کررہا ہے، آٹے پر 17فیصد سیلز ٹیکس غریب کے منہ سے نوالہ چھینے کے مترادف ہے۔اکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار روٹی 12اور نان 20روپے کا ہوگیا ہے۔آج وہ لوگ کہاں گئے جو کہتے تھے روٹی کی قیمت میں اضافہ ہواتو سیاست چھوڑ دوں گا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھکاری حکومت دنیا بھر سے بھیک مانگنے کے باوجود صنعت کاروں اور تاجروں کا خون نچوڑ رہی ہے، نالائق حکومت نے نائی، حلوائی، بیوٹی پارلر، پرچون سمیت ہر طبقے کے تاجروں پر ٹیکس لگا دئیے ہیں، اپوزیشن کی تمام ہمدردیاں تاجر برداری کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی اور تاجروں کی ناراضی کی کہانی جمعے کو تاجروں کی جانب سے وائرل کی جانے والی وڈیو میں سامنے آگئی۔ وائرل شدہ وڈیو میں دوران اجلاس کراچی کے تاجروں نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے رویے پراجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ وڈیو میں تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آرہمارے مسائل سننے آئے ہیں یا اپنی سنانے آئے ہیں۔تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آرمسئلے کا حل نکالنے کے بجائے ان مسائل کی ذمے داری مختلف وزارتوں پر عائد کر کے اپنی معذوری کااظہار کرتے رہے۔تاجر رہنماؤں نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ دوران اجلاس چیئرمین ایف بی آر انتہائی جلدی میں نظرآئے اور ان کے پاس کراچی کے تاجروں کے لیے صرف 40 منٹ کا وقت تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website