لندن(ویب ڈیسک) تمغہ امتیاز پانے والی ما یہ ناز اداکارہ مہوش حیات کی کھیلوں کیلئے دلچسپی مزید بڑھ گئی ، اداکارہ نے کرکٹ گراوؤنڈ میں برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ـ جی این این کے مطابق مہوش حیات ایک انٹرنیشنل خیراتی تنظیم کی دعوت پر لندن میں موجود ہیں، جہاں انہیں یارک شائرکے خیراتی ادارے پینی ایپل میں خیرسگالی کا سفیر بنایا گیا ہے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ بریڈفورڈ کے کرکٹ گراونڈ میں نظرآئیں جہاں انہوں نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو پہلی ہی گیند میں کلین بولڈ کردیا۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مہوش حیات نے لکھا کہ ان کو ناز شاہ کوپہلی ہی گیند پر آؤٹ نہیں کرنا چاہئیے تھا بلکہ تھوڑی رعایت کرنی چاہیئے تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی اور سکھر میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے کے لئے ہاکی کے میدان کا رخ کرچکی ہیں ، اس کے علاوہ بوتل کیپ چیلنج میں بھی اداکارہ نے اپنے جوہر دکھائے ۔