counter easy hit

دبئی سے ناقابل یقین خبر : یار لوگوں نے عرب شیخوں کو کروڑوں درہم کا ٹیکہ لگا دیا

Incredible news from Dubai: Dude pushes Arab sheikhs into the millions of dirhams

شارجہ (ویب ڈیسک) شارجہ پولیس نےمعروف انٹرنیشنل کمپنی کے نام سے جعلی مصنوعات فروخت کرنے والے دس ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں درہم کی اشیاء ضبط کرلی۔تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے معروف عالمی کمپنی کے نام سے جعلی اشیاء کی فروخت سے متعلق شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ایشیائی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔شارجہ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کارروائی سے متعلق پوسٹ میں مطلع کیا کہ اہلکاروں نے ملزما ن کی نشاندہی پر گودام میں چھاپہ مارکر 2 کروڑ 71 لاکھ درہم مالیت کا سامان برآمد کرکے ضبط کرلیا۔بریگیڈیئر احمد بن درویش کا کہنا تھا کہ ملزمان کروڑوں درہم مالیت کا سامان مارکیٹ میں فروخت کرچکے ہیں اورملزمان کی جانب سے مزیدمصنوعات کی پیکنگ ان کے فارم پر جاری تھی۔بریگیڈیئر بن درویش کا کہنا تھا کہ شارجہ پولیس ریاست میں ہونے والی ایسی کسی بھی غیر قانونی تجارت و عمل کے خلاف فوری کارروائی کرے گی تاکہ ریاست کا امن و استحکام برقرار رہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام ایسے ریاستی حکام کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی حرکت کی خبر فوری پولیس کو دیں۔ اس سے قبل نھی ایشیائی لوگوں کی ایسی کارروائیاں سامنے آ چکی ہیں۔ دبئی : متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو نقد انعام کے جھوٹے پیغامات بھیج کر لوٹنے والے 14 ایشیائی افراد پر مشتمل گروہ کوگرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایشیائی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو عوام کو انعامات کے جھوٹے پیغامات بھیجتے تھے۔دبئی پولیس نے ہفتے کے روز بیان جاری کیا تھا جس میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروہ نے دبئی کے بڑے اداروں کے نام سے جھوٹے نقد انعام کے جھوٹے پیغام بھیج کر متعدد افراد کو لوٹ چکے ہیں۔دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ موبائل پر پیغام موصول ہونے کے بعد متاثرہ افراد جب انعام لینے کا مطالبہ کرتے تھے تو مذکورہ گروہ کے افراد انعام دینے کے لیے رقم منتقل کرنے کا کہتے تھے۔دبئی‘بٹ کوائن کا لالچ دے کر 70 لاکھ درہم لوٹنے والا گروہ گرفتارپولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر دبئی کے علاقے ہورالانز میں واقع فلیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے کر 90 موبائل فون، متعدد غیر قانونی سم کارڈز اور بڑی تعداد میں پیسے ضبط کیے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کرنل عمر بن حماد کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروہ وزٹ ویزے پر دبئی میں داخل ہوا تھا اور اس گروہ کے سرغنا کو عربی پر عبور حاصل تھا۔ابوظہبی پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرکے ہیروئن اور کرسٹل برآمد کرلی تھی ۔پولیس ترجمان کرنل عمر کا کہنا تھا کہ گروہ کا طریقہ واردات یہ تھا کہ گروہ کا رکن پہلے کسی نمبر پر فون کرکے مالک سے انگلش میں بات کرتا تھا اور اسے نقد انعام کی ساری معلومات فراہم کرنے کے بعد فون کال گروہ کے سرغنا کو منتقل کردتیا تھا جو عربی میں لوگوں سے گفتگو کرتا تھا جس کی وجہ سے لوگوں اطمینان ہوجاتا تھا کہ یہ دبئی کے کسی اسٹور سے ہی انعام ملا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں شہریوں کو دھوکا دہی کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل عدالت میں پیش کردیا ہے۔ دبئی حکام کا کہنا ہے کہ ایشائی ممالک سے آنے والوں کو چاہیے کہ یہاں صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں ۔ کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمی سے سختی سے نمٹا جائیگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website