counter easy hit

کوئٹہ سے ناقابل یقین خبر : مسائل حل نہ ہو سکے

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبہ میں دو اہم اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کررہی ہے، بلوچستان میں شعبہ تعلیم اورصحت میں ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں سول ہسپتال میں اوپی ڈی کی افتتاحی تقریبسے خطاب کرتے ہوئے بتائی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کنٹریکٹ بنیادوں پرڈاکٹرزکوایسے اضلاع بھیجیں گے جہاں ڈاکٹرز نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں 14کے قریب جگہیں ہیں جہاں ایمرجنسی پرسروس دیں گے، کوششیں جاری ہیں بلوچستان میں مسائل کوحل کریں گے۔جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں شعبہ تعلیم اورصحت میں ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہوئی ہے۔ کوششیں جاری ہیں بلوچستان میں مسائل کوحل کریں گے۔ صوبائی حکومت جہاں توجہ نہیں دے پا رہی وہاں بھی توجہ دیں گے۔(ش س م)