نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی عدالت نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قتل کی مجرمہ کو 30روز کے پے رول پر رہا کردیا۔ سری ہران نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے عدالت میں 6 ماہ کے پے رول پر رہائی کی درخواست دی تھی تاہم چنائی عدالت نے انہیں ایک ماہ کے پے رول پر رہائی دے دی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران فضا میں مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام اور اس کی آزادی کے حق میں بینرز لہرائے گئے۔ بینرز پر کشمیر کو انصاف دو، بھارت کشمیر میں نسل کشی بند اور کشمیر کو آزاد کرے کے نعرے درج تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں تقریباً تین دہائیوں سے بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 70ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لیڈز میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران فضا میں بینرز لہرائے گئے جس میں ʼکشمیر کو انصاف دوʼ، ʼکشمیر میں نسل کشی کو بند کروʼ اور ʼکشمیر کو آزاد کروʼ کے نعرے درج تھے۔ اس واقعے پر انٹرنیشنل کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی سی سی ورلڈ کپ میں کسی بھی قسم کے سیاسی پیغام کو ہرگز نظرانداز نہیں کریں گے۔ کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ہم مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے تاکہ اس طرح کے احتجاج کو روک سکیں،ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ایسا نہیں ہوگا لیکن ایسا ہونے پر شدید مایوسی ہوئی۔