لاہور (ویب ڈیسک)مہنگائی کے طوفان کے باعث عوام پہلے سے ہی پریشان ہیں اور ڈالر ’صاحب ‘ ہیں کہ نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح صبح ہی ڈالر کی قدر میں 38 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان پایا جارہاہے ، کام کاآغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 190 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں معمولی اضافہ ہوا اور انڈیکس 34 ہزار 228 پر پہنچ گیا لیکن یہ بہتری جاری نہ رہ سکی اور چند لمحوں کے بعد ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس اس وقت 264 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 925 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 37
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276