کولمبو ( ویب ڈیسک ) سری لنکا بھی مغربی ممالک کے نقش قدم پر چل پڑا ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مشرقی ملک میں پردے پر پابندی عائد کردی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا میں ہنگامی قانون کے تحت برقع پہننے اور چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا بھی مغربی ممالک کے نقش قدم پر چل پڑا ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مشرقی ملک میں پردے پر پابندی عائد کردی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا میں ہنگامی قانون کے تحت برقع پہننے اور چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نقاب اور برقع پر پا بندی کے احکامات سری لنکا کے صدر کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں جن کے تحت انتیس اپریل سے ملک میں چہرہ چھپانے اور برقع پہننے پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ برقع لینے اور منہ چھپانے پر پابندی کی تجویز سری لنکن کابینہ نے دی تھی جس پر وزیر اعظم نے مسلم علماءکو اعتماد میں لینے کا کہا تھا لیکن سری لنکن صدرنے صدارتی احکامات کے ذریعے پر برقع اور منہ چھپانے پر پابندی کی منظوری دیدی ہے ۔