counter easy hit

معروف اینکر امیر عباس کے ناقابل یقین انکشافات

Incredible revelations of the well-known anchor Amir Abbas

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمٰن کو مولانا کا خطاب کس نے دیا وہ کیسے اس عہدے پر پہنچے اور کیا کچھ کرتے رہے ، معروف ٹی وی اینکر امیر عباس نے تمام پول کھول دیے ان کا کہنا تھا کہ مولان افضل الرحمٰن کو مولانا خطاب کس نے دیا تھا اور وہ آج بھی مولانا صاحب کے ہمدرد ہیں اور ایم این اے بھی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن جس جماعت کے آج سربراہ ہیں کسی زمانے میں اس کے سربراہ مولانا صاحب کے والد مفتی محمود ہوا کرتے تھے جن کا انتقال اکتوبر 1980میں ہوا اور یہ جماعت مولانا صاحب کو 27سال کی عمر میں وراثت میں ملی ۔ مفتی محمود صاحب تقسیم پاکستان کے بعد پاکستان آئے وہ اس سے پہلے جمیعت علام ء ہند کا حصہ تھے اور پاکستان میں آ کر علماء کو اکٹھا کی اور جمیت علما اسلام کا قیام رکھا ، اس سارے سفر میں وہ جمیعت علما ہند کا بھی حصہ رہے ۔ مولانا اپنے دور میں 40 ہزار کے قریب شرعی فتوے جاری کیے انہوں نے بھٹو کے خلاف سیاسی پارٹی کا آغاز کیا اور 1970 میں صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ بنے جو کہ اب خیبر پختونخواہ ہے ، ان کی وزارت میں بہت سے اچھے کام کیے گئے جن میں شراب پر پابندی ، قومی لباس اور قومی زبان اردو کا فروغ اور جمعہ کی چھٹی جیسے کاموں پر آواز بلند کی گئی ۔ 1973 میں جب بھٹو نے صوبوں میں گورنر راج قائم کیا تو مفتی محمود صاحب نے اپنی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا ، جس سے ان کے اصولی مؤقف کو تقویت دی ، اب دوسری طرف مولانا فضل الرحمٰن کا مؤقف صرف سیاسی مفادات ہیں جس طرف ان کو مفاد نظر آتا ہے وہ اس پارٹی کے ساتھ مل جاتے ہیں ، اینکر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب پاناما سکینڈل آیا تو مولانا بجائے اس کہ اسلامی مؤقف پر ڈٹتے اور کرپشن کے خلاف کھڑے ہوتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ، امیر عباس نے اور کیا کہا؟ آپ بھی ان کی ویڈیو سنیے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website