ویانا ( اکرم باجوہ ) بیسواں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ کے موقع پر پاکستان کرکٹ کلب کی جانب سے آئی سی سی کے پریذیڈنٹ معروف کرکٹر بیسواں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ کے مہمان خصوصی ظہیر عباس کے اعزاز میں ” ظہیر عباس کے ساتھ ایک شام” پی سی سی فنڈریزینگ کے سلسلہ میں 15 اگست کی شام ویانا کے مقامی ایشیا ریسٹورینٹ دو ڈسٹرکٹ میں آزادی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، مذہبی ، سپورٹس اور تاجر برادری کے علاوہ صحافی اور اسٹریا کے دور دراز کے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ جن پاکستان پیپلز پارٹی آسٹریا، پاکستان مسلم لیگ ن ، کشمیر کلچر آسٹریا، منہاج القرآن آسٹریا و دیگر پاکستانی معروف شخصیات اور آسٹریاکرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور انڈین کرکٹ کلبوں نے بھی شرکت کی۔
پی سی سی آسٹریا کے صدر ندیم خان، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ، بانی کلب حاجی فاروق چوہدری، سہیل اصغر باجوہ، علی ذوالفقار، حاجی ملک خلیل اعوان، حاجی قاسم علی، جیو اینڈ جنگ آسٹریا کا نمائندہ اکرم باجوہ، محمد ارشد باجوہ و دیگر کلب کے ممبران کو ڈنر میں خوش آمدید کہا اور ظہیر عباس کو ویانا میں خوش آمدید کہا اور آئی سی سی کا پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر کلب کی جانب سےمبارک باد دی۔
آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس نے کلب کا اور مہمانوں کا مبارک باد پیش کرنے کا اور ڈنر کا اہتمام کرنے کرنے پر شکریہ ادا کیا، ڈنر کے موقع پر تمام حاضرین تنظیموں اور حاضرین شرکاء نے ظہیر عباس سے فردا فردا ملاقات کی اور ظہیر عباس کو ویانا میں خوش آمدید کہا اور ان کے واتھ فوٹو بنوائیں۔ ڈنر کے احتتام پر کلب کی جانب سے خواجہ منظور احمد نے تمام مہمانوں کا ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔