کراچی: آج جب پاکستانی قوم آزادی کی خوشیاں منا رہی ہے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی طرف سے ایسا خزانہ ملنے خوشخبری آ گئی ہے کہ پاکستانیوں کی آزادی کی خوشیاں دوچند ہو جائیں گی۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں سندھ کے شہر سجاول کے قریب گیس اور تیل کی تیاری میں استعمال ہونے والے مادے کنڈینسیٹ کے بڑے ذخائر ملے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان پٹرولیم نے اس علاقے میں یاسر ایکس1نامی کنویں کی کھدائی 22 جون کو شروع کی تھی جو 10 جولائی تک 2 ہزار 720 میٹر کی گہرائی تک پہنچ چکی تھی اور اب اس کے نیچے سے ہائیڈروکاربن کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ یہاں گیس کا یومیہ بہاﺅ 32 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور کنڈینسیٹ کا 475 ارب بیرل ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی اعدادوشمار تمام ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔