عینی شاہدین کے مطابق ایک سو پچاس افراد ملبے تلے دبے ہیں ، متعدد گاڑیاں اور ٹرک بھی ملبے تلے دیکھے جا سکتے ہیں
کولکتہ (یس اُردو) بھارتی شہر کولکتہ میں زیر تعمیر فلائی اوور گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے ، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ، ملبے تلے متعدد افراد اور گاڑیاں پھنسی ہیں ۔
کولکتہ میں زیر تعمیر فلائی اوور اچانک دھماکے سے نیچے آگرا ، واقعے میں دس افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق ایک سو پچاس افراد ملبے تلے دبے ہیں ، متعدد گاڑیاں اور ٹرک بھی ملبے تلے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے ، جبکہ فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے