اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ای یو انفولیب کیطرف سے بھارت کے 15 سال پر مشتمل جعلی اطلاعات کے پروپیگنڈے کا بھانڈہ پھوٹنے کے بعد عالمی اورملکی سطح پر بھارت کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی پروپیگنڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ساڑھے سات سو سے زائد جعلی ویب سائٹس اور جعلی این جی اوز کے ذریعے بے بنیاد بیانات پھیلانے کا گھنائونا کھیل بے نقاب ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے اندر بھارتی دراندازی اور دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت کے ثبوتوں پر مبنی ڈوذیئرمیں یہ تمام ثبوت پہلے سے شامل کیے ہیں
@YusufMoeed
·
3h
India’s 15+ year disinfo operation against Pakistan through 750+ fake news sites, fake NGOs and falsified statements at UN/EU stands exposed, as does its support for terror inside Pakistan through the dossier we released.