بھارتی ریاست کیرالہ میں ٹریننگ کیمپ کے دوران پیرا ملٹری پولیس فورس کے 2 سو سے زیادہ سپاہی زہریلا کھانا کھانے سے بیمار پڑ گئے ۔
India: 200 Police security ill from eating poisonous food
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ضلع ارنا کلم میں تربیتی کیمپ کے دوران سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سپاہیوں کو رات کے کھانے میں مچھلی چاول دیئے گئے جسے کھا کر دو سو سے زائد اہلکار بیمار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طبیعت خراب ہونے پراہلکاروں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا، حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔