بھارتی ریاست اتر پردیش میں دریائے جمنا میں کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع باغپت کے قریب دریائے جمنا میں کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ کشی میں 60 افراد سوار تھے جن میں سے اکثریت خواتین کی تھی۔ ریسکیو آپریشن میں 12 افراد کو بچالیا گیا جو معمولی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب اترپردیش کے وزیر اعلٰی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے واقعے کی انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔