counter easy hit

بھارت نے ضد چھوڑ کر پاکستان کی پیشکش قبول کرلی

India accepted Pakistan's offer leaving the counter

بھارت نے ضد چھوڑ کر پاکستان کی پیشکش قبول کر لی ،بھارتی وزیر اعظمنریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصبوں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے باقاعدہ اور ضابطہ سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کو دو خطوط منگل کو موصول ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کی تھی جس کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے اپنے جوابی خطوط میں پاکستان کی قیام امن کیلئے مذاکرات کی پیشکش پر مثبت جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خطوط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور ازسرنو مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے۔ خط کے متن کے مطابق بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے مدعے پر خصوصی توجہ ہو۔ذرائع کا کہنا ہے کہوزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارتی ہم منصبوں کے خطوط کا جلد جواب دیں گے۔ واضح رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، بی جے پینے پاکستان مخالف ایجنڈا کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنایا۔اسی مہم کے نتیجے میں نریندر مودیدوبارہ بھارتی وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website