بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک ایک بار پھر قونصلر رسائی مانگی ہے۔
India again seeks access to kulbhushan yadav
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو اور لڑکی سے دوستی پر غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار نہال انصاری تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ایک دوسرے کے ماہی گیروں اور دیگر قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر انسانی ہمدردی کے معاملات کو ترجیح دیتا ہے.اس تناظر میں ہم پاکستان کی طرف سے بھارت کی تحویل میں ایسے افراد جو وطن واپسی کے اہل ہیں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں ۔ہم پاکستان کی تحویل میں موجود کلبھوشن یادو اور نہال انصاری سمیت دیگر بھارتی شہریوں تک قونصلر رسائی کے بھی منتظر ہیں۔