مغربی بنگال میں غصیلے ہاتھی نے آبادی میں گھس کر نوجوان کو ہلاک کر دیا
کولکتہ (یس اُردو) ہاتھی کسی کا بھی نہیں ساتھی ، مغربی بنگال میں غصیلے ہاتھی نے ایک شخص کو کسی کھلونے کی طرح دھنک کر رکھ دیا ، نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔
بھارت میں جانور انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بننے لگے ، تازہ واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں آبادی میں گھسنے والے غصیلے ہاتھی نے نوجوان کو ہلاک کر دیا ۔ گزشتہ دنوں جنوبی کیرالہ میں ایک ہاتھی نے گاڑیوں کاحشر کر دیا تھا جبکہ اس سے پہلے اسکول میں گھسنے والے تیندوے نے متعدد افراد کو زخمی کیا ۔