بھارت کے مشرقی سرحد پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
نئی دہلی: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی کی مشرقی سرحد اور میانمار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 83 میل تھی۔ زلزلے کا مرکز میانمار اور بھارت کی مشرقی سرحد کا علاقہ تھا۔ رپورٹس کے مطابق زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے نئی دہلی اور کولکتہ میں بھی محسوس کئے گئے