اسلام آباد (یس اردو نیوز ) دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان کی مسلح افواج کو ہر شعبے میں دشمن پر برتری حاصل ہو گی ، وطن عزیز کی بری فوج دنیا کی سخت جان فورس ہے تو ایٹمی ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان بھارت سے کئی آگے ہے ۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ میں زمینی افواج کا کردار کلیدی ہے ، گزشتہ پندرہ سال سے میدان جنگ میں رہنے والی پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ ممکن نہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ موجودہ ٹیکنالوجی اور عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہی نہیں جبکہ پاکستان دفاعی خود انحصاری کے لیے اہم اہداف کامیابی سے حاصل کر چکا ہے ۔
تجزیہ کار متفق ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو پاکستان کی سخت جان زمینی افواج اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج دشمن کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے کافی ہے