نئی دلی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

India announces squad for ICC Champions Trophy
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے لئے ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی، یووراج سنگھ، شیکر دھون، روہت شرما، اجنکیا رہانے، امیش یادیو، رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون، محمد شامی، بھونیشور کمار، ہردیک پانڈے اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بی سی سی آئی نے آئی سی سی اور بھارتی سپریم کورٹ کے دباؤ میں آ کر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے 18 جون تک انگلینڈ کے 3 شہروں میں کھیلی جائے گی جس میں پاک بھارت ٹاکرا 4 جون کو شیڈول ہے۔ بی سی سی آئی نے 14 روز کی تاخیر کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔








