دہلی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں کنیا کمار اور خالد عمر پر غداری کا الزام ثابت نہیں ہوا جس کے باعث انہیں رہا کر دیا گیانئی دہلی (یس اُردو) دہلی کی حکومت نے بغاوت کے الزام میں گرفتار جواہر لعل یونیورسٹی کے طلبا کو ثبوت نہ ہونے کے باعث کلین چِٹ دے دی ، جعلی ویڈیو چلانے والے چینلز کےخلاف کاروائی کا بھی امکان ہے ۔دہلی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں کنیا کمار اور خالد عمر پر غداری کا الزام ثابت نہیں ہوا ، حکومتی رپورٹ کے مطابق دونوں طالب علموں کے خلاف بغاوت کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت کا جعلی ویڈیو چلانے والے بھارتی چینلز کے خلاف کاروائی کرنے کا امکان ہے کیونکہ پولیس نے نیوز چینلز پر چلنے والی ایک ویڈیو کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی تھی اس سے پہلے دہلی ہائیکورٹ نے طلبا یونین کے سربراہ کنہیا کمار کی چھ ماہ کی ضمانت منظور کی تھی ۔