ڈھاکا…… ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میںبھارت نے بنگلہ دیش کو45رنز سے ہرادیا،ہدف کے تعاقب میںصابر رحمان کے علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا،صابر رحمان نے 44رنز اسکور کئے۔
بھارت کی جانب سے دیئے گئے167رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے بیٹسمین وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے،صابررحمان بھارتی بولرز پر کچھ حاوی رہے تاہم ان کا کسی دیگر بیٹسمین نے ساتھ نہ دیا،مشفق الرحمان15،امرلقیس14 ،سومیا سرکار11رنز بنا سکے،صابر رحمان44رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ان کی اننگ میں 2چوکے اور2چھکے شامل تھے،بنگلہ دیش مقررہ20اوورز میں121رنز تک محدود رہی۔بھارت کی جانب سے اشیش نہرانے23رنز کے عوض3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،جسپرت بمرا،پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔روہیٹ شرما کو83رنز کی عمدہ اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ایشیا کپ کرکٹ میں کل متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔