پونے……سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بھارت کو باآسانی پانچ وکٹ سے ہرا دیا،بھارت کی بیٹنگ سری لنکا کی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
پونے میں ہونے والے سیریزکے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اورپہلے ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کوپویلین پہنچادیا،صورت حال سے بھارتی بیٹسمین شدید دبائو میںآگئے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے اور پوری ٹیم101رنز پر ڈھیر ہو گئی،نویں نمبر پر بیٹنگ کےلیے آنے والے ایشون نے 31 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 101 تک پہنچایا،سریش رائنا20اور یووراج سنگھ10رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں پہنچ سکے۔